آل پاکستان مسلم لیگ انتخابی نشان کیلیے نااہل قرار

54

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کے پارٹی عہدوں میں تضاد کے معاملے پر پارٹی کو انتخابی نشان کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے انتخابی نشان واپس لے لیا ہے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کے3 رکنی بینچ نے آل پاکستان مسلم لیگ کی اہلیت سے متعلق کیس کے بارے میں محفوظ فیصلے کو جاری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق کمیشن نے الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل (4) 215 کے تحت آل پاکستان مسلم لیگ کو انتخابی نشان کے لیے نا اہل قرار دے دیا کیونکہ آل پاکستان مسلم لیگ الیکشن قوانین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی ہے‘ الیکشن کمیشن میں پارٹی عہدیداروں کی فہرست فراہم نہیں کی گئی ہے ۔