اسلام آبادمیں فیسٹیول سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی، عمران بخاری

50

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) اسلام آباد اسٹیٹس ایجنٹس ایسوی ایشن کے فنانس سیکرٹری سید عمران بخاری نے اسلام آبادمیں فیسٹیول منعقد کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے فیصلے کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیسٹیول کے انعقاد سے شہر میں کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی ،صارفین اپنی استعداد کے مطابق خریداری کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تمام کاروباری تنظیمیں اور چیمبرز فیسٹیول میں بہتری لانے کے لیے اپنا حصہ ڈالیں ۔