ایف بی آر نے معلومات ٹیکسرے ا یپلی کیشن متعارف کرادی

57

اسلام آباد(اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گزاروں اور جنرل پبلک کی سہولت کے لیے معلومات ٹیکس رے ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے۔ یہ ایپلی کیشن ایف بی آر کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے ٹیکس گزار اور جنرل پبلک اپنے اثاثوں اور ودہولڈنگ کی کٹوتی سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر ٹیکس وصولی کے نظام کو خودکار بنانے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو کی رہنمائی میں قومی شناختی کارڈ اور متعلقہ تفصیلات کی براہ راست تصدیق کے لیے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کیے۔