اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف دائر ایل این جی ریفرنس میں نیب کو ایک روز میں ریفرنس کے اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آج (جمعرات) تک ملتوی کر دی۔ بدھ کو سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔