گیس پائپ لائن کی تعمیر ،روسی وفد 16نومبرکواسلام آبادپہنچے گا

80

اسلام آباد(آئی این پی) لاہور تا نارتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر پر اہم پیشرفت ،روسی حکومت کاوفد16نومبرکواسلام آبادپہنچے گا،روسی وفد کی سربراہی نائب وزیرتوانائی کر رہے ہیں ،نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر منصوبے کے مذاکرات کے لیے پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم کے معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر کریں گے ۔روسی کمپنیوں میں یوریشین پائپ لائن اورفیڈرل اسٹیٹ یونیٹری انٹر پرائز شامل ہیں،1122کلومیٹرطویل پائپ لائن سے یومیہ 1ارب20کروڑمکعب فٹ سے زیادہ گیس ترسیل ہوسکے گی۔پاکستان آئندہ سال جنوری سے پائپ لائن کی تعمیرکاآغازچاہتاہے۔