ـ10سال بعد پاکستان واپس آکر بہت خوش ہوں، ثاقب محمود

81

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے لئے پشاور زلمی سکواڈ میں شامل ہونے والے ثاقب محمود دس سال بعد پاکستان واپس آکر بہت خوش ہیں۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثاقب محمود نے کہا کہ پاکستان میں ان کا فیملی کا تعلق اٹک سے ہے اور ان کی فیملی کے بیشتر اراکین پشاور زلمی کے سپورٹرز ہیں۔ دس سال بعد پاکستان آیا اور پشاور زلمی کا حصہ بن کر خوش ہوں۔ پشاور زلمی اور پاکستان سپر لیگ کے بارے میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں لیام ڈاسن، کرس جارڈن، ٹام بین ٹن اور دیگر نے کافی کچھ بتایا اور واقعی پشاور زلمی ٹیم ایک زبردست گروپ جہاں سب ایک فیملی کی طرح ہیں۔ ثاقب محمود نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ بہت سے پاکستانی فینز نے انہیں بولنگ کرتے نہیں دیکھا ہوگا وہ چاہتے ہیں کہ اپنی بولنگ سے پشاور زلمی کو ٹائٹل جتوائیں اور اس موقع کویادگاربنوائیں۔