ڈینس شاپووالو کو صوفیا اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں شکست

77

صوفیا(جسارت نیوز)کینیڈاکے نامور ٹینس اسٹار اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈڈ دینس شاپووالو اور جرمنی کے فورتھ سیڈڈ جان لینارڈ سٹروف اے ٹی پی صوفیہ اوپن ٹینس کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ بلغاریہ کے دارلحکومت صوفیا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچزمیں مالدیپ کے ٹینس کھلاڑی رادو البوٹ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈاکے نامور ٹینس اسٹار اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈڈ دینس شاپووالوکو اسٹریٹ سیٹس میں اپ سیٹ شکست سے دو چار کر کے ٹاپ ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ رادو البوٹ کی فتح کا اسکور 2-6اور 4-6تھا۔