عبدالرشید جونیئریادگارہاکی ،حنیف خان الیون کی فتح

73

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لیجنڈ اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کی یاد میں اولمپیئن عبدالرشید جونیئر میموریل ٹرائی اینگولر سیریز کا پہلا میچ اولمپیئن سمیع اللہ الیون اور اولمپیئن حنیف خان الیون کے مابین کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا گیا.جو کہ اولمپیئن حنیف خان الیون نے 0-2 سے جیت لیا.اولمپیئن حنیف خان الیون کی جانب سے ثاقب جدون اور فیصل ظفر نے گول اسکور کیا.اس میچ کے مہمان خصوصی منیجر انسٹیٹیوشن ڈیپازٹ SVP محمد اکمل نسیم جبکہ مہمان خاص اولمپیئن رانا شفیق تھے.انکے ہمراہ کے ایچ اے چیئر مین گلفراز احمد خان,سیکریٹری حیدر حسین , سینئر وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر ایس اے ماجد ,سینئر جوائنٹ سیکریٹری جاوید اقبال,ویمنز ہیڈ کوچ انٹر نیشنل نعیم احمد,انٹرنیشنل پرویز اقبال,کوچ امتیاز الحسن ممبران ایگزیکٹیو ممبر راجہ انور ٹیکنیکل آفیشل فیضان رسول,ندیم احمد,اسلام الدین جبکہ امپائرنگ پینل میں فیصل اسماعیل,راجہ انور اور اصغر علی, حنیف اور تکریم بھی موجود تھے۔اولمپیئن رانا شفیق نے مہمان خصوصی محمد اکمل حسین کو سوینئر پیش کیا.اس موقع پر مہمان خصوصی محمد اکمل حسین نے کہا کہ لیجنڈ اولمپیئن عبدالرشید جونیئر کی یاد میں ایونٹ کرانے کا مقصد انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے ایونٹ کے دوران اولمپیئن عبدالرشید جونیئر, عارف اشرف ,شجاعت حسین اور عبدالعظیم صفو بھائی کیلِئے فاتحہ خوانی کرائی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔