دورہ نیوزی لینڈ: یونس خان بیٹنگ کوچ مقرر

179

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سابق قومی کپتان یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا.

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق قومی کپتان ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ، یونس خان بحیثیت بیٹنگ کوچ ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ جائیں گے.

پی سی پی کے مطابق اپسورٹ اسٹاف میں منصور رانا (مینیجر)، مصباح الحق ( ہیڈ کوچ)، شاہد اسلم (نائب کوچ)، وقار یونس (بائولنگ کوچ)، یونس خان (بیٹنگ کوچ)، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن ( فزیوتھیراپسٹ) کے طور پر قومی ٹیم کے ہمراہ جائیں گے.

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی قومی اسکواڈ کااعلان کردیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز دونوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

35 رکنی اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)،محمد رضوان (نائب کپتان ٹیسٹ کرکٹ)، شاداب خان (نائب کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل)، اظہر علی، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، محمد حفیظ، فواد عالم،عابد علی، عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، دانش عزیز، حیدر علی، حارث سہیل، حسین طلعت، عمران بٹ افتخار احمد، خوش دل شاہ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، عماد وسیم، یاسر شاہ، عثمان قادر، ظفر گوہر، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رئوف، محمد عباس، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض شا مل ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈکوچز، جونیئر کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد اورہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلمپنٹ ثقلین مشتاق سے مشاورت کے بعد اسکواڈ کو حتمی شکل دی۔

قومی اسکواڈ 23 نومبر کونیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہے گی، اس دوران پاکستان شاہینز کو 2 چار روزہ اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔

دورہ نیوزی لینڈ کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کوویڈ۔19 کے باعث ہمیں نیوزی لینڈ میں 14 روزہ قرنطینہ کی مدت پوری کرنی ہے۔