خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ایسے منصوبوں پرکام ہورہاہےجن سے کورونا کے دوران حج اورعمرہ کو محفوظ بناجاسکے۔
خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت پر پڑنےوالے اثرات سے نمٹنے کیلئے مملکت کی جانب سے بروقت اقدامات کیے،212 بلین سعودی ریال (58 بلین ڈالر) نجی سیکٹر جبکہ 47 بلین سعودی ریال شعبہ صحت کے لیے مختص کیے گئے۔
انہوں نے عوام کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’میں صورت حال کو سمجھنے اور پروٹوکول کے مطابق چلنے پر اپنے بھائیوں، بہنوں، بیٹوں اور بیٹیوں، باشندوں اور رہائشیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں‘
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب ایسے بڑے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جن کی بدولت وبا سے بننے والی صورت حال میں حج اور عمرہ محفوظ طور پر ہو سکے۔