شہزادہ سلمان بن حمدبحرین کے نئے وزیراعظم مقرر

209

شہزادہ سلمان بن حمدبن عیسی آلہ خلیفہ  کو بحرین کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال کے بعد بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے شاہی فرمان کے ذریعے ولی عہد اور نائب سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسی آل خلیفہ کو نیا وزیراعظم مقرر کیا ہے۔

بحرین کے شاہی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ منامہ حکومت کے وزیر اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ 84 کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شہزادہ خلیفہ امریکا کے میو کلینک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہوا۔ شہزادہ خلیفہ کا شمار دنیا کے سب سے طویل مدتی وزرائے اعظم میں ہوتا ہے۔ بحرینی حکام نے شہزادہ خلیفہ بن سلمان کو لاحق عارضے سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔

ان کی میت بحرین پہنچائی گئی  اور تدفین میں بھی محدود تعداد میں عزیز و اقارب شریک ہوئے۔بحرین میں وزیراعظم کے انتقال پر 7 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔