پی ایس ایل 2020 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

137

کراچی:پی ایس ایل 2020 کے لیے میچ آفیشلز میں ٹیسٹ اور ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ کے سب زیادہ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے علیم ڈار اور مائیکل گف  پاکستان سپر لیگ 2020 کے فائنل میں آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ 2020 کے لئے سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کرنے والے احسن رضا اور آئی سی سی انٹرنیشنل امپائرز پینل میں شامل راشد ریاض ایونٹ کے فائنل میں تیسرے اور چوتھے امپائر کی حیثیت سے فرائض ادا کریں گے۔ محمد انیس اس میچ میں ریفری کی حیثیت سے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔

 پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 42 میچوں میں امپائرنگ کرنے والے علیم ڈار 14 اور 15 نومبر کو بالترتیب شیڈول ایلیمینٹر ون اور ایلیمینٹر ٹو میں بھی آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان سپر لیگ 2020 میں لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے مابین شیڈول ایلیمینٹر ون میں ان کے ہمراہ شوزب رضا فیلڈ امپائر جبکہ احسن رضا تھرڈ اور فیصل خان فورتھ امپائر ہوں گے. پروفیسر جاوید ملک اس میچ کے ریفری ہوں گے۔

پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمینٹر میں علیم ڈار اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، یہاں شوزب رضا تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائرنگ کریں گے. پروفیسر انیس کو اس میچ کا ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 2020 ایونٹ کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، جہاں مائیکل گف اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز، آصف یعقوب اور ناصر حسین سینئر بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائر جبکہ محمد انیس میچ ریفری ہوں گے۔

اس دوران پی سی بی نے لیگ کے بقیہ چار میچز کے لیے چھ رکنی ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلان بھی کردیا ہے. کمیٹی میں وسیم خان، بازید خان، ڈاکٹر ریاض احمد، مرینہ اقبال، ندیم خان اور سمیر کھوسہ شامل ہیں۔