اسلام آباد: چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل محمد افضل نے طبیعت خراب ہونے کی صورت میں 8نومبر کوکورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا، جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے علاج کروارہے ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، گھر سے ہی دفتری ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔