خضدار، س?لاب? ر?ل? م?? 11 افراد ب?? گئ?،لاش?? ن?ال ل? گئ?

214

کوئٹہ : رات گئے کوئٹہ اور گردو نواح میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آنے کےباعث گیارہ افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں ۔

لیویزذرائع کے مطابق خضدار میں شاہ نورانی کےعلاقےگلوگوٹھ کی مقامی ندی میں طغیانی آگئی پانی کی رفتار اس قدر تیز تھی کہ ندی کے کنارے آباد افراد کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ ملا اور متعدد افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ کر گیارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن کی لاشوں کو نکالا جا چکاہے باقی افراد کی تلاش جاری ہے ۔

دوسری طرف ڈپٹی کمشنرخضدار عبدالوحید نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی ریلے کے باعث گیارہ افراد کہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں مرنے والے تمام افراد مقامی تھے۔ انہوں نے ندی نالوں کے قریب رہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ مزید بارشوں کے پیش نظر ان علاقوں کو خالی کردیں تاکہ مزید نقصانات سے بچا جاسکے ۔