موبائل الارم کا استعمال، انسانی طبیعت پر منفی اثرات

250

موبائل فون کی ایجاد سے بے شمار آلات کا استعمال کم  ہوگیا ہے  جیسے گھڑیاں، کیمرے، چارج لائٹ اور الارم کلاک وغیرہ۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں لوگ الارم کلاک کی بجائے موبائل الارم استعمال کرتے ہیں البتہ اس سے انسانی طبعیت پر کچھ منفی اثرات بھی مرتب ہو رہے ہیں جو لوگوں کو دوبارہ سے الارم کلاک کے استعمال پر مجبور کر رہے ہیں۔

تحقیق سے کچھ وجوہات سامنے آئی ہیں جس سے موبائل کی بجائے الارم کلاک استعمال کرنا  فائدے مند ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کے الارم کی آواز الارم کلاک سے مختلف ہوتی ہے کیونکہ الارم کلاک اسی مقصد کےلیے تیار کیے جاتے ہیں جبکہ  موبائل فونز میں انسان صبح سویرے جاگنے کے بعد ویسے ہی مشغول ہو جاتا ہے۔

ماہرین  کاکہنا ہے کہ رات بھر کے میسجز، ای میلز وغیرہ انسان جاگنے کے فوراً بعد دیکھتا ہے جس کا انسانی صحت پر منفی اثر پڑتا ہے جبکہ  ڈاکٹر بستر پر موبائل  کے استعمال سے منع کرتے ہیں کیونکہ سونے سے قبل اگر موبائل استعمال کیا جائے تو کافی دیر نیند نہ آئے کا خدشہ ہو سکتا ہے جو صحت کے لیے انتہائی مضر  ہے۔

 

خیال رہے یہ بھی ممکن ہے سونے کے دوران آپ کے موبائل کی بیٹری ختم ہو جائے اور آپ صبح وقت پر نہ جاگ  سکیں۔