نوٹس کی عدم تعمیل پرعدالت عظمیٰ ایڈیشنل اٹارنی جنرل پر برہم

41

اسلام آباد (آن لائن)عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سابق ایم ڈی پی ایس او امجد پرویز کی زاید تنخواہ لینے کیخلاف اپیل پر سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ پتہ تبدیل ہونے کی وجہ سے سابق ایم ڈی پی ایس او امجد پرویز کو عدالتی نوٹس نہیں پہنچ سکا۔جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی گزشتہ سماعت پر بھی عدالت کو یہی بتایا گیا تھا، ایک ہفتے کے اندر سیکرٹری وزارت پیٹرولیم خود عدالتی نوٹس لیکر امجد پرویز سے تعمیل کرائیں ۔۱