حکومت شرمندگی سے بچنے کیلیے خود ہی گھر چلی جائے،شاہد خاقان

72

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت عوام پر رحم کرے اور شرمندگی سے بچنے کے لیے خود ہی استعفا دے کر گھر چلی جائے بصورت دیگر تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر آپشنز استعمال کیے جائیں گے ،حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اسے اب جانا ہی ہوگا۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ڈھائی سال میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا نہ ہی اس سلسلے میں کوئی مثبت قدم اٹھایا ہے ہم نے اب حل نکالنا ہے حل نیشنل ڈائیلاگ میں ہے ڈائیلاگ پی ڈی ایم اور فوج میں ہونا ہے فوج،انٹیلی جنس اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہوں گے۔حکومت ذمے داری کا ثبوت دیتے ہوئے اقتدار چھوڑ دے ہم اقتدار نہیں نظام کی درستی چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پر اسٹیبشلمنٹ کا دست شفقت ہے ہمیں حکومت نہیں ڈائیلاگ چاہیں۔ہم نظام کی تبدیلی کی بات کررہے ہیں حکومت کی نہیں۔پی ٹی آئی ناکام ہو چکی ہے ملک اور عوام مشکلات میں ہیں ملکی قرضے 42 ہزار ارب تک پہنچ چکے ہیں۔بات کردار کی نہیں نظام کی ہے موجودہ نظام کے تحت چلتے رہے تو کوئی حکومت نہیں کرے گا۔