وزیر اعظم کی مشاورت سے بھارت سے دوائیاں منگوائیں ، ڈاکٹر ظفر مرزا

137

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی مشاورت سے بھارت سے دوائیاں منگوانے کا فیصلہ ہوا لیکن بعد میں انکوائری کا حکم دے دیا گیا،اب وہ رپورٹ کہاں ہے؟ایک انٹرویو میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ان کے خلاف مہم شروع ہوگئی تھی اس لیے وہ مستعفی ہوئے،کابینہ اور پارلیمنٹ میں منتخب اور غیر منتخب کی ٹینشن ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت سے دوائیں منگوانے کی اجازت میں لائف سیونگ کا ذکر نہیں تھا ،وزیر اعظم کی مشاورت سے فیصلہ ہوا کہ دوائوں کو استثناحاصل ہوگا لیکن کابینہ میں بات اٹھی تو وزیر اعظم نے انکوائری کا کہہ دیا،شاید وزیر اعظم کے ذہن میں پہلی بات نہیں آئی،اب وہ انکوائری کہاں ہے اور اس کا کیا نتیجہ نکلا ہے؟