اسلام آباد(صباح نیوز)کورونا سے نمٹنے کے لیے برطانیہ نے پاکستان کو جدید لیبارٹری کا تحفہ دیا ہے۔ فیوچر لیب کے نام سے اسلام آباد میں لیب کا افتتاح کردیا گیا۔فیوچر لیب کے نام سے اسلام آباد میں لیبارٹری کا افتتاح برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کیا۔ فیوچر لیبز موبائل لیبارٹری ہے جو بایو سیفٹی درجہ دوئم پلس اور آئی ایس او 15189 کے معیار کے مطابق ہے۔ فیوچر لیب میں پی سی آر اور کویڈ 19 آر ٹی ٹیسٹنگ کی سہولت میسر ہے۔ لیب یومیہ 2000 ٹیسٹ کی اہلیت رکھتی ہے۔