اسلام آباد(صباح نیوز) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے 2 اجلاس ملتوی کردیے گئے ۔ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس 13 کے بجائے 16 نومبر کو ہوگا، جبکہ پارٹی سربراہان کا اجلاس 14 کے بجائے 17 نومبر کو ہوگا۔اجلاسوں میں پی ڈی ایم کی تحریک کو مزید فعال بنانے کے لیے موثر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔