بجلی 2روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل

47

اسلام آباد (صباح نیوز)نیپرا نے پن بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست پرسماعت مکمل کر لی۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت رواں مالی سال کے لیے 220 ارب روپے صارفین سے وصولی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا نے کہا کہ دیکھنا پڑے گا جن منصوبوں کے لیے واپڈا کی جانب سے رقم مانگی جا رہی ہے۔