رچرڈ گیسکٹ اے ٹی پی صوفیا اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

51

صوفیہ(جسارت نیوز)فرانس کے نامور ٹینس اسٹار رچرڈ گیسکٹ اے ٹی پی صوفیہ اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ بلغاریہ کے دارلحکومت صوفیہ میں اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچزمیں فرانسیسی کھلاڑی رچرڈ گیسکٹ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی جونز فارجٹیک کو ا سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 2-6 سے شکست دیکر ٹاپ8 مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کوارٹر فائنل رائونڈ میں رچرڈ گیسکٹ کا مقابلہ اٹلی کے سالواتور کیروسو سے ہوگا۔