پی ایس ایل فائیو کے میچز کا انعقاد خوش آئند ہے،گورنر سندھ

51

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پشاورزلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ملاقات کی۔ جاوید آفریدی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو پشاور زلمی اورلاہور قلندرز کا پلے آف میچ دیکھنے کی دعوت دی ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے میچز کا انعقاد خوش آئند ہے۔ تمام ٹیموں کو کراچی آنے پرخوش آمدید کہتا ہوں۔