قومی انڈر19 سہ روزہ ٹورنامنٹ راولپنڈی اور اسلام آباد منتقل

59

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لاہور میں خراب موسم کے باعث نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد منتقل کردئیے گئے ۔ ترجمان کے مطابق فائنل سے قبل ایونٹ کے آخری دونوں رائونڈز کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے فائنل کے وینیو کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔سندھ اور سدرن پنجاب کے مابین ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کا مریدکے کنٹری کلب میں شیڈول 3 روزہ میچ اپنے مقررہ وقت اور مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔اس رائونڈ کے ابتدائی طور پر آج لاہور میں شیڈول میچز اب کل راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کے آئندہ میچز کا نئے شیڈول کے مطابق 15 نومبرسندھ بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام مریدکے کنٹری کلب،14 تا 16 نومبر بلوچستان بمقابلہ ناردرن بمقام ایوب پارک گرائونڈ راولپنڈی، کے پی بمقابلہ سینٹرل پنجاب بمقام شالیمار گرائونڈ اسلام آباد،18 تا 20 نومبر بلوچستان بمقابلہ سینٹرل پنجاب بمقام کے آر ایل ا سٹیڈیم راولپنڈی ،ناردرن بمقابلہ سندھ بمقام ایوب پارک گرائونڈ راولپنڈی، خیبرپختونخوا بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام شالیمار گرائونڈ اسلام آباد،22 تا 24 نومبربلوچستان بمقابلہ خیبرپختونخوا بمقام ایوب پارک گرائونڈ راولپنڈی، سینٹرل پنجاب بمقابلہ سندھ بمقام شالیمار گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلاجائے گا۔