ـ5ویںقومی روڈ سائیکل چیمپئن شپ کا آغاز

97

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 5ویں نیشنل روڈ سائیکل چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔سید اظہر علی شاہ صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ایونٹ کاافتتاح کیا۔ 5نیشنل روڈ سائیکل چیمپئن شپ کو ا سپورٹس ان پاکستان نے مکمل سپانسر کیا اور نجی ٹی وی،فیصل بینک، پیزا ہٹ، برگر کنگ اور گیٹوریٹ انرجی ڈرنک نے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سہولیات فراہم کیں۔ 3 روزہ مقابلوں میں ملک سے 65مرد اور 45خواتین نے مختلف صوبوں اور ڈیپارٹمنٹ سے اپنی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ریس میں آنے والے کھلاڑیوں کا تعلق ایس ایس جی سی، بائیکستان کرینگ ایڈک، پنجاب، کے پی کے، سندھ، بلوچستان اوراسلام آبادسے ہے۔سید اظہر علی شاہ نے کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کی تلقین کی۔ +رگنائزیر سیکرٹری نثار احمد نے تمام انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کے سب انتظامات تسلی بخش ہیں۔دورا ن ایونٹس دو دریا کو ڈی ایچ اینے روڈ کو بند کر دیا تاکہ ریس میں کسی قسم کا خلل نہ پیدا ہواور سائیکلسٹ بنا کسی رکاوٹ کے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔چیمپئن شپ کے جمعرات کوافتتاحی مقابلے میں خواتین کے انفرادی ٹائم ٹرائل مقابلہ مکمل ہو گیا جس میں ہمیرا بائیکستان کرینک ایڈک نے پہلی پوزیشن حاصل کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ راجیہ ایس ایس جی سی نے سلور اور کانزا ملک بائیکستان کرینک ایڈک نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ مردوں کے انفرادی ٹائم ٹرائل میں علی الیاس بائیکستان کرینک ایڈک نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ جبکہ فرمان ایس ایس جی سی نے سلور اور شاہ ولی بائیکستان کرینک ایڈک نے کانسی کا تمغہ حاصل کر کے دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔جونئیر خواتین انفرادی ٹائم ٹرائل پاْنسا بابر اسلام آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل ہرا مقصور پنجاب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔