کارلوس بریتھ ویٹ پشاور زلمی کو چیمپئن بنانے کیلیے پرعزم

83

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ویسٹ انڈیز کو ورلڈ چمپین بنانے والے کارلوس بریتھ ویٹ پشاور زلمی کو پی ایس ایل چمپین بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ آخری اوور میں4 گیندوں پر 4 بلند چھکے لگاکر ویسٹ انڈیز کو 2016 کا ورلڈ ٹی ٹوئٹی جتوانے والے ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ پی ایس ایل 5 میں پشاور زلمی کو چمیین بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انٹرویو میںکارلوس بریتھ ویٹ نے کہاکہ پوری توجہ ٹائٹل جیتنے پر مرکوز ہے، 3 میچز جیت کر ٹائٹل جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ کارلوس نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پی ایس ایل پلے اف کا ہونا اور پاکستان آنا باعث خوشی ہے۔