قومی ہاکی چیمپئن شپ سدرن نے ایئرفورس کو 7-1 سے ہرادیا

79

راولپنڈی (جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ کے چھٹے روز 5 میچز کھیلے گئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان آرمی ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے ڈی جی بریگیڈیئر(ر) محمد آصف اختر تھے.انکے ہمراہ ا سپورٹس کنسلٹنٹ ماڑی پیٹرولیم بریگیڈیئر سلیم نواز ,ڈائریکٹر ا سپورٹس پاکستان آرمی بریگیڈیئر ر ظہیر احمد ,کرنل ر احمد نواز ,کرنل ر محسن علی خان , اولمپیئن رانا مجاہد علی, بھی موجود تھے۔ایونٹ کے چھٹے دن کا پہلا میچ پورٹ قاسم اور پاکستان پولیس کے مابین کھیلا گیا جو کہ پورٹ قاسم نے پاکستان پولیس کو 1-4 سے شکست دے دی. پورٹ قاسم کی جانب سے سمیع ,ابوزر عماد,طحہ نے ایک، ایک گول اسکور کیا جبکہ پاکستان پولیس کی جانب سے واحد گول محسن نے اسکور کیا .اس میچ کو امپائرز غلام محی الدین اور امیر حمزہ نے سپروائز کیا جبکہ مبشر ریزرو امپائر تھے۔ ججز کے فرائض ہارون اور جاوید صادق جبکہ علی عباس نے بطور ٹیکنیکل آفیسر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ دارایاں سرانجام دیں۔ دوسرا میچ ماڑی نیشنل بینک ایئر فورس اور سوئی سدرن کے مابین کھیلا گیا. جوکہ سوئی سدرن نے 1-7 سے جیت لیا. سوئی سدرن کی جانب سے مبشر پنچ گول پنالٹی کارنر کے دوران کئے.جبکہ ایک گول احمد ندیم نے ا سکور کیا.جبکہ ایئر فورس کی جانب سے واحد گول رضوان علی نے ا سکور کیا۔اس میچ کو امپائرز سہیل اکرم جنجوعہ اور مظہر نے سپروائز کیا جبکہ غلام محی الدین ریزرو اپمائزئر تھے۔ ججز کے فرائض علی عباس اور شفقت ملک جبکہ ہارون نے بطور ٹیکنیکل آفیسر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ دارایاں سرانجام دیں۔تیسرا میچ پاکستان واپڈا اور ماڑی پیٹرولیم کے مابین کھیلا گیا جوکہ پاکستان واپڈا نے 1-3 سے جیت لیا. پاکستان واپڈا کی جانب سے اعجاز,علیم بلال اور علیم عثمان نے ایک، ایک جبکہ ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے تنظیم الحسن نے گول اسکور کئے۔اس میچ کو امپائر عاطف ملک اور یاسر خورشید نے سپروائز کیا جبکہ غلام مظہر ریزرو امپائر تھے۔ ججز کے فرائض شفقت ملک اور زاہد جبکہ شاہد گل نے بطور ٹیکنیکل آفیسر اپنی پشہ ورانہ ذمہ دارایاں سرانجام دیں۔ایونٹ کا چوتھا میچ پاکستان آرمی اور نیشنل بینک کے مابین کھیلا گیا جوکہ نیشنل بینک نے 2-4 سے جیت لیا. نیشنل بینک کی جانب سے بلال قادر نے ایک, ارسلان قادر نے2,عامر نے ایک گول ا سکور کیا. پاکستان آرمی کی جانب سے وسیم اور فرحان نے ایک، ایک گول اسکور کیا. اس میچ کو امپائرز ہارون اور وقاص بٹ نے سپروائز کیا جبکہ حافظ عاطف لطیف ریزرو امپائر تھے۔ ججز کے فرائض زاہد,جاوید,ثاقب جبکہ محمد یعقوب نے بطور ٹیکنیکل آفیسر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ دارایاں سرانجام دیں۔ایونٹ کا 5واں میچ پاکستان نیوی اور پنجاب کے مابین کھیلا گیا. جو کہ پاکستان ایئرفورس نے 1-3 سے جیت لیا.پاکستان نیوی کی جانب سے نعمان ,اکبر,حماد نے ایک، ایک گول اسکور کئے.جبکہ پنجاب کی جانب سے واحد گول زین نے گول ا سکور کیا . اس میچ کو امپائرز سبطین رضا اور محمود علی نے سپروائز کیا جبکہ ریزرو ا امپائر فیصل تھے۔ ججز کے فرائض ثاقب نیاز اور محمد یعقوب جبکہ شاہد ربانی نے بطور ٹیکنیکل آفیسر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ دارایاں سرانجام دیں۔