پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک پر مشتمل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن قائم کردی گئی۔
جدیدیت کے دور میں ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے خطے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔پاکستان اورسعودی عرب سمیت 7 ممالک نے ڈیجیٹل کوآپریشن کیلئے تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی تجویز پر آرگنائزیشن میں شمولیت کی منظوری دے دی۔پاکستان،سعودی عرب،بحرین،یو اے ای،مصرسمیت 7 ممالک آرگنائزیشن کا حصہ ہوں گے جب کہ بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا۔
خطے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اہم فیصلے 7 ممالک کریں گے۔سائبر سیکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ ممبر ممالک کے آئی ٹی وزرا کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کےشہرریاض میں ہوگا اورپاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیربرائےانفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کریں گے۔