لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مشیر عالم نے درخواست گزار کی استدعا پرریمارکس دیے ہیں کہ آپ کو کس حکیم نے کہا تھا کہ دوسری شادی کریں جب سنبھال نہیں سکتے تو دوسری شادی کیوں کرتے ہیں۔
دوسری شادی کرنے والا قصور کارہائشی پہلی بیوی کےخرچےکےبقایاجات معاف کرانےعدالت پہنچ گیا۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ میرا موکل اتنا زیادہ خرچا برداشت نہیں کر سکتا،65 ہزار میں سے آدھی تنخواہ پہلی بیوی کو دی جائے گی، بقایامعاف کیے جائیں۔
جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیے کہ آپ کو کس حکیم نے کہا تھا کہ دوسری شادی کریں جب سنبھال نہیں سکتے تو دوسری شادی کیوں کرتے ہیں۔
جسٹس قاضی امین نے کہا کہ آپ بتائیں آپ کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے، پہلی بیوی سے 3 بچے ہیں ان کو خرچا دیں، زندگی ذمے داری کا نام ہے صرف اپنے لیے جینا زندگی نہیں۔