پاکستان کا افغانستان سےٹریڈ ٹرانزٹ کا 10 سالہ معاہدہ

144

پاکستان نے افغانستان کے ساتھ افغان ٹریڈ ٹرانزٹ کا نیا 10 سالہ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کامعاہدہ آئندہ سال کےآغاز پرختم ہورہاہے جس کے بعد نیا معاہدہ 10سال کیلئے ہوگا۔ پہلےمرحلے میں ترجیحی تجارتی معاہدہ اور دوسرے مرحلےمیں آزادتجارتی معاہدے پربات چیت ہوگی۔

پاکستان اورافغانستان  نےترجیحی تجارتی معاہدہ کیلئےمذاکرات پر اتفاق کیا ہے۔تجارتی تعلقات میں اہم پیشرفت اوردوطرفہ آزادانہ تجارت کےمعاہدےپربات چیت کا امکان ہے۔

پاکستانی وفد مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی قیادت میں افغانستان کادورہ کرے گا۔مشیر تجارت 16نومبر کو 3روزہ دورے پر افغانستان پہنچیں گے۔

افغانستان نے 30مصنوعات کی فہرست پاکستان کو فراہم کردی ہے جب کہ نئے مذاکرات میں پاکستان اپنی مصنوعات کی فہرست افغانستان کو فراہم کرے گا۔پاکستان نےافغانستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدےکا فیصلہ کیاہے۔