جاپان: بھالوؤں کو دراندازی سے روکنے کیلئے خوفناک بھیڑیے نصب

221

جاپان کے ایک شہر میں ایسے بھیڑیے کے مجسمے نصب کیے گئے ہیں جو ریچھ کی حرکات و سکنات محسوس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جاپانی شہر تاکیکاوا کے محلات میں بھالوؤں کی دراندازی سے عوام پریشان تھی کیونکہ بھالو گھروں اور کوڑا دانوں میں گھس کر چوری اور گندگی مچایا کرتے تھے۔

مقامی انتظامیہ نے بھالوؤں کو بھگانے کیلئے شہر کے مختلف مقامات پر ربوٹ بھیڑیے نصب کیے ہیں جو ریچھ کی حرکات و سکنات محسوس کرکے الارم بجائیں گے۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ رہائشی محلوں میں اس سال ریچھ کی دراندازی کے واقعات میں اضافے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔