اسرائیلی اہلکاروں نے یروشلم کے سابق وزیر کو بھی نہیں چھوڑا

193

اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر چھاپا مارا اور 15 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا جس میں مقبوضہ بیت المقدس کے سابق وزیر امور خالد ابو عرفہ بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے خالد ابو عرفہ کو اسرائیلی انٹیلی جنس کے سامنے پیش کیا جس کے بعد انہیں شہر رام اللہ کے مغرب میں واقع بدنام زمانہ حراستی مرکز اوفر میں قید کردیا۔

 واضح رہے کہ 2006 کے انتخابات میں حماس کی کامیابی کے بعد یروشلم امور کے وزیر کی حیثیت سے 59 سالہ ابو عرفہ نے خدمات انجام دیں تھیں۔ انہیں 29 جون 2006 کو بھی اسرائیلی افواج کیخلاف تحریک چلانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔