سندھ میں کرونا وائرس کی صورتحال

155

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مریض انتقال کرگئے جبکہ 822 نئے کیسز رپورٹ ہوئےاور322 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10641 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 822 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جوکہ شرحِ تشخیص کا 7.7 فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سےمزید 4  مریض انتقال کرگئے اس طرح انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2722 ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.8فیصد ہے ۔

سندھ میں کرونا کی صورت حال پر مرادعلی شاہ نے مزید کہا اب تک1784158 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 153873  کیسز  رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید322 مریض صحت ہو چکے ہیں  اور اس طرح صحتیاب افراد کی تعداد 142082 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی92 فیصد شرح کوظاہر کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے بیان مطابق اس وقت 9069 مریض زیر علاج ہیں  جن میں سے8615   گھروں میں ،7 آئسولیشن سینٹرز  میں  اور447 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ 351مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے37  مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مرادعلی شاہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 822 نئے کیسز میں سے621 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 213، ضلع شرقی 195، ضلع وسطی 101، کورنگی 71، ملیر 31 اور ضلع غربی  میں سے 10نئے کیسز رپورٹ ہوئے  ہیں اسی  طرح حیدرآباد 82، گھوٹکی 12،میرپورخاص 10، مٹیاری 9،شہید بے نظیر آباد9،   بدین 8،سکھر 6، خیر پور 5،ٹنڈو محمد 4، جامشورو4،شکارپور3،  سانگھڑ2،  دادو2، لاڑکانہ  اور  عمرکوٹ میں سے  1۔1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔