حکومت سہولت کے بجائے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے

40

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے پنڈی بھٹیاں ٹول پلازہ قائم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ اگرحکومت نے اگر ٹول پلازے کو فوری ختم نہ کیا تو دھرنا دیتے ہوئے موٹر وے کو بند کردیا جائے گا، حکومت کا کام شہریوں کو سہولت دینا ہے مگر موجودہ حکومت سہولت کے بجائے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنے پر تلی ہوئی ہے،شہرکے ارکان اسمبلی بھی شہریوں کے مسائل حل کروانے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔ پنڈی بھٹیاں موٹر وے پر ٹول پلازہ دوبارہ شروع ہونے پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ٹول پلازے کی وجہ سے موٹر وے پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگنے سے موٹر وے کا مقصد ہی ختم ہوجاتا ہے۔حکومت پنڈی بھٹیاں ٹول پلازے کو فوری ختم کرتے ہوئے شہریوں کو اس حوالے سے درپیش مسائل کا خاتمہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ۔پہلے بھی پنڈی بھٹیاںتا فیصل آبادموٹروے کے درمیان میںٹول پلازہ ہونے سے ٹریفک کے مسائل میں بنتارہاہے جس کی وجہ سے جنوری میں عوام کے احتجاج پر اسے ختم کردیا گیاتھالیکن اب اسے دوباربحال کرکے فیصل آباد سے براستہ موٹروے سفرکرنے والے مسافروں کو اذیت میں مبتلا کردیاگیا ہے، مسافر محفوظ اور جلدی منزل پر پہنچے کے لیے موٹروے پر سفرکرتے ہیں لیکن اس ٹول پلازے کوبحال کرکے موٹروے کی افادیت کو ختم کردیا گیا ہے۔