عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے اسپین کے رافیل نڈال کو فرنچ اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
فرانس میں کھیلے جارہے ایونٹ میں جوکووچ نے ہسپانوی اسٹار کو سات مقابلوں میں پہلی مرتبہ 5 -7، 3-6 اور 1-6 سے زیر کیا۔ 72 میچوں میں یہ نڈال کی دوسری ہار تھی۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے اینڈرے مرے نے فائنل فور میں جگہ بنالی۔ مینز سنگلز میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے ڈیوڈ فیرر اور جاپان کے کائی نشیکوری نے فرانس کے جوولفریڈ سونگا کو ہرایا۔