انڈر19 ٹورنامنٹ، سدرن پنجاب اور سندھ کے مابین میچ کا پہلا روز مکمل

68

لاہور(جسارت نیوز) سدرن پنجاب اور سندھ کی انڈر 19 ٹیموں کے مابین مریدکے کنٹری کلب میں سہ روزہ میچ کا پہلا روز مکمل ہوگیا۔ میچ کے پہلے روز سندھ نے سدرن پنجاب کے 183 رنز کے جواب میں 18 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگکا فیصلہ کیا تو اسپنر طلحہٰ احسن کی عمدہ بولنگ کی بدولت سدرن پنجاب کی ٹیم پہلی اننگز میں 56.1 اوورز میں 183 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔