کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماسٹر CT 20 کلر کٹ کرکٹ لیگ سیزن 2 میں گزشتہ روز مزید ار ایل سی اے گرائونڈ پر کھیلے گئے مزید 2میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلے میچ میں ماسٹر کرکٹ لاینز نے آیاز زلمی کو 11 رنز سے ہرا دیا۔ ماسٹر کرکٹ لاینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ و 20 اوورز 6 وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے۔ محمد خالد 8 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 63، جہانزیب سلطان نے 4 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 59 جبکہ عفنان نے 28 رنز بنائے۔ جواب میں آ یا زلمی 1۔19 اوورز میں 178 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی آعجاذ حسین 4چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 47، کاشف خان نے 5 چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 34 اور ایاز عالم نے 29 رنز بنائے۔ عفنان خان نے 21 رنز دے کر 3 جبکہ بلال خان اور ہارون خلیل نے 27 اور 37 رنز دے کر 2-2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی و سیم الحق نے عدنان خان کو میڈی کیم مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر کامران حیدر ڈاریکٹر ٹورنامنٹ، راجا سہیل اور عارز رضی بھی موجود تھے۔دوسرے میچ میں کیایل ٹا ئیگر نے کیایل پینتھرز کو 4وکٹوں سے شکست دے دی۔ کیایل ٹا یگر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔نبیل خالد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اور 3چھکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 80 جبکہ آحسن اللہ اور واصف جمال نے 18،18 رنز بنائے۔خالد شاہ اور فیصل آمین نے 31 اور 36 رنز دے کر 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں کیایل ٹا یگر نے 3۔18 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 185 رنز بنا لیے۔ محمد وقاص نے 4 چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 51، طحہ محمود نے 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 35 اور فیصل آمین نے 3 چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 34 رنز بنائے۔ رحمان غنی 19 رنز دے کر 4 جبکہ بہادر علی نے 41 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی زرتاش ملک اور خو شید انور نے محمد وقاص کو میڈی کیم مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔