بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی برطرف

127

کراچی ( رپورٹ: محمد انور ) حکومت سندھ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کو عہدے سے برطرف کردیا۔ جمیل فاروقی پر الزام ہے کہ وہ مجاذ اتھارٹی حکومت سندھ کے سیکرٹری بلدیات کے حکم کے بغیر سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم کی اسامی پر بیٹھ گئے تھے اور خلاف قانون احکامات جاری کررہے تھے۔ عدالت عالیہ نے بھی جمیل فاروقی پر توہین عدالت کے الزام میں بطور سزا 10ہزار جرمانہ عاید کیا ہے۔ حکومت نے جمیل فاروقی کو سینئر ڈائریکٹر کے عہدے سے برطرف کرنے کے حکم میں بتایا ہے کہ ان کے خلاف کے ایم سی میںخلاف قانون بھرتیاں کرنے کے الزام میں بھی انکوائری جاری ہے۔ حکومت کے آرڈر کے مطابق جمیل فاروقی کی برطرف کرکے ان کی جگہ ایس یو جی سی سروس کے گل محمد کھوکھر کو تعینات کردیا گیا ہے ہے۔