اسلام آباد ( آن لائن ) خطے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑی پیشرفت سا منے آ گئی۔ پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7ممالک نے ڈیجیٹل تعاون کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل کوآپریشن تنظیم قائم کر دی گئی ہے ۔ ڈیجیٹل کوآپریشن منصوبے سے بھارت کو آئوٹ کر دیا گیا ۔ وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی تجویز پر آرگنائزیشن میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔خطے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اہم فیصلے7 ممالک کریں گے، سائبر سیکورٹی، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا۔ رکن ممالک کے آئی ٹی وزرا کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کریں گے۔