ملک بھر میں 12سال بعد سی این جی اسٹیشنز کے قیام پر پابندی اٹھا لی گئی

90

پشاور(آن لائن)پشاور سمیت ملک بھر میں 12سال بعد سی این جی سٹیشنز کے قیام پر پابندی اٹھا لی گئی۔ اوگرا نے نئے سی این جی اسٹیشنز کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے سی این جی اسٹیشنز کو قدرتی گیس فراہم نہیںکی جائیگی اور یہ صرف ایل این جی پر چلیں گے۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں 600 سے ز ائد سی این جی اسٹیشنز موجود ہیں، خیبر پختونخوا میں لوکل گیس اور ایل پی جی کے معاملے پر اختلافات پائے گئے ہیں۔