اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں حکمران جماعت کے چیف وہیپ ملک محمد عامر ڈوگر کو معاون خصوصی برائے سیاسی امور تعینات کر دیا۔جمعہ کی شام عامر ڈوگر کے تقرر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن قواعد و ضوابط کے مطابق کابینہ ڈویژن نے جاری کیا ہے۔عامر ڈوگر کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے۔