وراثت میں غیر مسلم اہلیہ کا حصہ: اسلامی احکامات کو دیکھنا ہو گا‘ عدالت

89

اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ نے مسلمان شوہر کی وراثت غیر مسلم اہلیہ میں تقسیم سے متعلق کیس میں وکلا کو معاونت کے لیے مزید تیاری کی ہدایت کردی۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اسلام صرف غیر مسلم سے شادی کی اجازت دیتا ہے وراثت تقسیم کرنے کی نہیں ۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ اس معاملے میں عدالتوں کے فیصلوں کے بجائے اسلامی احکامات میں دیکھنا ہو گا‘ منطق کو اسلامی احکامات پر لاگو نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے وکلا کو تیاری کی مہلت دیتے ہوے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔