پاکستان بار کونسل کا آئی جی سندھ کے اغوا سے متعلق رپورٹ پبلک کرنیکا مطالبہ

96

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان بار کونسل نے آئی جی سندھ کے اغوا سے متعلق انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ واقعے میں ملوث افسران و اہلکاروں کے نام بھی بتائے جائیں۔ اعلامیے میں سینئر صحافی حامد میر کی رپورٹ پبلک کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ رپورٹ پبلک کرنے سے اداروں پر عوام کا اعتماد بڑھے گا جبکہ ملوث افسران و اہلکاروں کے نام بتانے سے مستقبل میں ایسے واقعات میں بھی کمی آئے گی۔