جوبائیڈن نے جارجیا سے الیکشن جیت لیا، پوزیشن مزید مستحکم

191

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جوبائیڈن نےریاست جارجیاسےبھی الیکشن جیت لیا۔ ریاست جارجیامیں فتح سےجوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد306ہوگئی۔

امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ امریکاکاصدارتی انتخاب میں ریاست جارجیامیں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جانی ہے اگر ڈونلڈٹرمپ شمالی کیرولائنامیں فاتح ہوں گے تو الیکٹورل ووٹوں کی تعداد232ہوجائےگی۔

ڈونلڈٹرمپ کی انتخابی مہم نےپنسلوینیا،مشی گن،جارجیااورایریزوناکانتیجہ چیلنج کیاہے۔دوسری بارصدارتی امیدوارکی حیثیت سے رکارڈ ووٹ ملنے پرڈونلڈٹرمپ2024میں الیکشن لڑناچاہتےہیں۔

صدر ٹرمپ نے ابھی تک اپنی ہار کا اعتراف نہیں کیا تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ انھوں نے جنوری میں کسی نئی انتظامیہ کی جانب اشارہ ضرور کیا ہے۔

یاد رہے وائٹ ہاؤس پہنچنے کی دوڑ میں ان دو امریکی ریاستوں جارجیا اور شمالی کیرولائنا کے نتائج کا انتظار تھا۔