‘بابرا عظم کو کم ازکم 2 سال کپتان برقرار رکھا جائے’

160

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بابر اعظم کو دو سال تک کپتان برقرار رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ بابر اعظم کو کم ازکم دو  سال تک کپتان رہنا چاہیے بابر اعظم کو اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گےتاہم اب ری بلڈنگ پروسیس کی گردان چھوڑ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں کراچی کنگز اورلاہور قلندرزکو فائنل میں دیکھنا چاہتاہوں،ڈین جونزنےپاکستان کرکٹ کےلیےاہم کرداراداکیا، خوشی ہےکہ کراچی کنگزاپنےگراؤنڈ میں کھیل رہی ہے۔

واضح رہے کہ بابراعظم کو حال ہی میں ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان مقرر کیا گیا ہے اور اب وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بابراعظم کو اظہر علی کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے اور ان کا بطور کپتان پہلا اسائمنٹ دورہ نیوزی لینڈ ہوگا۔