بختاور بھٹو کی منگنی کی تاریخ طے پا گئی

330

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگی کی تاریخ طے پا گئی۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بختاوربھٹوزرداری کی منگنی 27 نومبر کو کراچی میں ہو گی، بختاور بھٹو زرداری کی منگنی محمود چودھری سےہوگی۔

محمود چودھری امریکامیں مقیم تاجر یونس چودھری کے بیٹے ہیں۔منگنی کی تقریب کے لیے مہمانوں کو دعوت نامہ ارسال کر دیے گئے ہیں اور کورونا سے احتیاطی تدابیر کی خاطر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی نے بتایا کہ تقریب میں شرکت کے لیے کورونا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔منفی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بلاول ہاؤس میں جمع کروائی جائے گی۔

اس طرح مہمانوں کو موبائل فون ساتھ رکھنے اور تصاویر بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔بلاول ہاؤس کے آفیشل فوٹوگرافر کی بنائی گئی تصاویر مہمانوں کو فراہم کی جائیں گے۔