پی آئی اے کا ساڑھے تین ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کامنصوبہ

203

قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کامنصوبہ تیار کر لیا۔

 پی آئی اے کا مالی خسارہ کم کرنے کے لیے جہاں اصلاحات کی جارہی ہیں وہیں اخراجات میں کمی لانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی آئی اے نے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کامنصوبہ تیار کر لیا ہے۔

پی آئی اے ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت فارغ کیاجائےگا۔رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے لیے 12 ارب 87 کروڑ روپے خرچ ہوں گےرضاکارانہ اسکیم کے تحت ملازمین کو بقایاجات ڈھائی سال میں ملیں گے۔

پی آئی اے کے 3500 ملازمین فارغ کرنے سے سالانہ 4 ارب 20 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔