اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تقاریرسےلگتاہے کہ وہ اپنی شکست کو دھاندلی کانام دیں گے، پسندکےنتائج حاصل کرنامخالفین کی سیاست کابنیادی ستون ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے مسلم لیگ ن پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نےگلگت بلتستان کےعوام کےمسائل حل نہیں کیے،یہ حالات کو دیکھتے ہوئے بیا نیے بدلتے ہیں،یہ اقتدار کو عوام کی بھلائی کیلئے نہیں ، اپنی چوری بچانےکیلیےاستعمال کرتےہیں۔
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن قیادت کی سوچ میں تضاد ہے، مریم نواز اور بلاول بھٹو کو پارٹی وراثت میں ملی، مریم نواز اور بلاول سیاست سے نابلد ہیں، ماضی کودیکھتےہوئےن لیگ پراعتبارنہیں کیاجاسکتا۔
انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی اشتعال انگیزی کی حکومت نے ہرسطح پرمذمت کی،بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ ہر سطح پراٹھائیں گے،بھارت کو ہمیشہ کی طرح اس باربھی منہ کی کھانا پڑے گی۔