پینٹاگون کے نئے نامزد کردہ سینئر مشیر ڈگلس میکگریگر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو جو امریکہ کی حمایت حاصل ہے، دراصل وائٹ عہدیداران کو اسرائیل کی جانب سے دی گئیں بھاری رقوم کا نتیجہ ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے سی این این کے مطابق ڈگلس میکگریگر کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت اعلی سطح کے عہدیداروں کی امیری کے پیچھے اسرائیلی سازش کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابقہ مشیرِ دفاع جان بولٹن امیر ترین بنائے گئے اور اُس کی وجہ اُن کی بھرپور اسرائیلی لابی کی حمایت تھی۔ جان بولٹن وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کی اہم ترین نمائندے ہیں۔
یہی حالت مائیک پومپیو کی بھی ہے کہ اُن کے ہاتھ سعودی عرب، اسرائیل اور دیگر ممالک کے سامنے پھیلے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت خارجہ نے مائیک پومپیو پر لگائے گئے الزامات پر کوئی بھی وضاحت دینے سے انکار کردیا ہے۔