بھارتی دہشتگردی کےثبوت ہوتے ہوئے دنیا لاتعلق نہیں رہ سکتی،  وزیر اعظم

199

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ توقع ہےعالمی برادری بھارتی دہشتگردی کے خاتمےکیلئے کرداراداکرےگی، امید ہےدنیابھارت کوانصاف کےکٹہرے میں لانےپرمجبور کرے گی۔

عمران خان نے کہاکہ کوئی شک نہیں ہوناچاہیے کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرناجانتے ہیں، بھارتی ریاست کی براہ راست مداخلت کی تفصیلات دنیا کو دیں، ثبوت ہوتے ہوئے دنیا لاتعلق یاخاموش نہیں رہ سکتی، پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔

جبکہ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت احساس کفالت پروگرام کی تیاری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ، جس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پروگرام سے مستفید ہونیوالوں کی تعداد 46 لاکھ سے 70 لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی ہے

انہوں نے  کہا کہ کورونا کی وجہ سے غریب طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوا، دنیا بھر کے ممالک نے عوامی فلاح کیلئے معاشی پیکج دیئے اور اقوام عالم کی جانب سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا بھی جا رہا ہے۔

عمران  خان نے کہا کہ حکومت کی توجہ معاشی بہتری پر مرکوز ہے، شہریوں کی حفاظت، معاشی سرگرمیوں میں استحکام ضروری ہے، ہم اپنےپورے قومی عزم کے ساتھ وطن کادفاع کرتے رہیں گے۔